لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف نہ لینے کے خلاف تیسری دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ۔فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔
نیو نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کی طرف سے تیسری درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ۔رجسٹرار آفس نے حمزہ شہباز کی درخواست پر مصدقہ دستاویزات نہ لگانے پر اعتراض لگایا تھا ۔ جسٹس جواد حسن نے حمزہ شہباز کی درخواست پر اعتراض ختم کردیا
جسٹس جواد حسن کا وکیل حمزہ شہباز سے استفسار کیا کہ آپ نے گونر کو فریق کیوں نہیں بنایا۔اس کی ضرورت نہیں تھی۔کیوں اس کی ضرورت نہیں تھی؟؟؟ایک ایسا معاملہ جو کہ عدالت نے طے کر دیا ہے اس پر کیسے فیصلہ کر سکتا ہوں۔جسٹس جواد حسن نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس جواد حسن نے دورا ن سماعت ریمارکس دیے کہ گورنر اور صدر کو عدالت کے فیصلے پر ہرحال میں عمل کرنا پڑے گا۔