اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے مسجد نبوی ﷺ میں کی گئی نعرے بازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کسی طور بھی مناسب بات نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق علی محمد خان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ یا اس کے احاطے میں کسی بھی صورت نعرے بازی مناسب نہیں۔ ہزار سیاسی اختلاف ہو لیکن اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے، نہ ہی سیاسی اختلاف دشمنی میں بدلے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ عوامی ردعمل تھا لیکن مسجد نبوی ﷺ کا احترام ہر صورت میں ہر حال میں مقدم ہے اور مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں نعرے بازی آداب کے خلاف اور سخت منع ہے۔
علی محمد خان کی مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی کی مذمت
12:12 PM, 29 Apr, 2022