مسجد نبویﷺ میں حکومتی وفد کیخلاف نعرے بازی، مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آگیا

مسجد نبویﷺ میں حکومتی وفد کیخلاف نعرے بازی، مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آگیا

لاہور: پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے مسجد نبویﷺ میں حکومتی وفد کے خلاف ہونے والی نعرہ بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی ۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مسجد نبوی میں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی پامالی کی گئی یہ بالکل اسلام میں درست نہیں ہے ، اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سعودی عرب میں پیش آنے والے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ روزہ رسول پر ایسی آوازیں افسوسناک ہیں ، مسجد نبوی ﷺ کی زمین کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا جو کچھ سعودی عرب میں ہوا آپ سب نے دیکھا ، ہم سعودی ولی عہد کی دعوت پر سعودیہ آئے ہیں ، ہمارے ساتھ یہاں جو کچھ ہوا افسوسناک ہے ، انہوں نے کہا میں نے تمام لوگوں کیلئے ہدایت کی دعا کی ہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ پہنچے تو لوگوں نے چور چور کے نعرے لگا دیے ، نیو نیوز کے مطابق مدینہ منورہ میں شہباز شریف وفد کے ہمراہ پہنچے تو لوگوں نے ان کا استقبال چور چور کے نعروں سے کیا ۔

ذرائع کے مطابق شاہ زین بگٹی ، مریم اورنگزیب کو دیکھتے ہی لوگوں نے نعرے بلند کیے جبکہ شہباز شریف کی گاڑی کو گارڈز نے گھیرے میں لیے رکھا تھا ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد نے حکومتی وفد کا پیچھے کیا اور نعرے لگائے ۔

مصنف کے بارے میں