اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلات و نشریات مقرر کر دیا گیا ہے اور ان نئی تقرریوں کے بعد کابینہ اراکین کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئی تقرریو ںکے تحت عثمان ڈار دوبارہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز، ڈاکٹر وقار مسعود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ و ریونیو اور فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر ہوئے ہیں، ڈاکٹر وقار مسعود اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو تھے۔
نئے وزراءکے حلف اٹھانے کے بعدوزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں اراکین کی تعداد 50 ہوگئی جبکہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے ان تقرریوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، وفاقی کابینہ میں اس وقت 27 وزراء، چار وزرائے مملکت، 15 معاونین خصوصی اور چار مشیران شامل ہیں۔
وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں، اراکین کی تعداد 50 ہو گئی
11:12 PM, 29 Apr, 2021