جنرل (ر) بلال اکبر نے سعودی عرب میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں

10:19 PM, 29 Apr, 2021

ریاض: سعودی عرب میں تعینات ہونے والے پاکستان کے نئے سفیر جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے سفارتی اسناد سعودی حکام کےسپردکر دیں۔

نیو نیوز کے مطابق پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے سعودی وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔سعودی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول مشاری بن علی نے پاکستانی سفیر کا استقبال کیا۔

 جنرل (ر) اکبر گزشتہ برس دسمبر میں پاک فوج سے ریٹائرڈ ہوئے تھے اور کی آخری تعیناتی پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) واہ کے چیئرمین کی حیثیت سے تھی۔

جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کا فوج میں ایک روشن کیریئر رہا ہے جہاں انہوں نے تھری اسٹار جنرل کے طور پر چیف آف جنرل اسٹاف اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی 10 کور کے کمانڈر کے فرائض انجام دیئے ہیں۔

مزیدخبریں