مریم نواز کی چھُٹی ،مولانا فضل الرحمن کا بڑادعویٰ سامنے آگیا 

08:34 PM, 29 Apr, 2021

پشاور :حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے ایک پلیٹ فورم پر اکھٹی ہونے والی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں شمولیت کی خواہشمند ہے ،اس وقت تاخیر صرف پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی شرائط کی وجہ سے ہو رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اب ن لیگ کی قیادت شہباز شریف کرینگے ،عید کے بعد ایک دفعہ پھر اپوزیشن پاور شو کریگی ،پیپلزپارٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا اگر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں واپس آ کرہمارا موقف تسلیم کر لےتو ہم سینیٹ میں ان کے اپوزیشن لیڈر کو بھی تسلیم کر سکتے ہیں۔

 پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں واپسی کی خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور عوامی نشینل پارٹی کے پی ڈی ایم سے استعفے منظور نہیں کیے گئے، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم اتحاد میں واپسی کی خواہشمند ہے، ہماری شرط پر سوچ بچار کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے، اے این پی اور پی پی پی دونوں کے لیے اتحاد میں شمولیت میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن استعفوں پر تیار نہیں ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے میرا اسمبلیوں سے حلف نہ لینے کا مطالبہ نہ مان کر اپنا نقصان کیا، اگر اپوزیشن ارکان کچھ عرصےحلف نہ اٹھاتے تو معاملات کی نوعیت کچھ اور ہوتی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اب ن لیگ کی قیادت شہباز شریف کریں گے، عید کے بعد بھرپورعوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی۔

اپوزیشن جماعتوں نے میرا اسمبلیوں سے حلف نہ لینے کا مطالبہ نہ مان کر اپنا نقصان کیا، اگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کچھ عرصے کے لئے حلف نہ اٹھاتے تو معاملات کی نوعیت کچھ اور ہوتی۔ پی ڈی ایم کے آئندہ لائحہ عمل پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عید کے بعد بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی۔

مزیدخبریں