این سی او سی نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

04:53 PM, 29 Apr, 2021

اسلام آباد :عالمی وبا کی بگڑتی صورتحال اور مختلف شہروں میں لاک ڈائون کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے این سی او سی نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلا ن کر دیا ،این سی او سی کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 10 تا 15 مئی ہوں گی ۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے عید الفطر پرہونے والی تعطیلات میں پبلک پارکس پر  پابندی عائد کر دی ،چاند رات پر بھی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تمام باز ار بند رہینگے ،تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز8سے16 مئی تک بندرہیں گے۔

این سی اوی سی گائیڈ لائنز کے مطابق مہندی، جیولری،کپڑوں کے اسٹالز پرپابندی ہو گی،تفریحی مقامات اوران کےگردموجودہوٹل بھی بندرہیں گے،نجی گاڑیوں،رکشوں،ٹیکسیوں کو50فیصدسواریوں کےساتھ اجازت ہوگی۔

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید تعطیلات کے دوران  بین الصوبائی،انٹراورانٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔

مزیدخبریں