کراچی ، معروف قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے ۔
امجد صابری کو پانچ سال قبل 22 جون کو 16 رمضان المبارک کو کراچی میں فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا جس سے وہ موقع پر دم توڑگئے تھے ۔
امجد صابری نے 23 دسمبر 1976 کو کراچی میں معروف قوال صابری گھرانے میں آنکھ کھولی، ان کے والد غلام فرید صابری بھی قوالی کی دنیا کا بڑا نام تھے۔
امجد صابری نے 1988 میں فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی بہترین آواز اور انفرادیت کی وجہ سے بہت کم عرصے میں عوام کے دلوں میں گھر کر لیا ۔
امجد صابری نے پاکستان اور پاکستان کے باہر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور قوالی کے میدان میں نام کیا ۔
انہوں نے اپنے والد اور چچا مقبول صابری کی مشہور زمانہ قوالی تاجدار حرم کو اتنی خوبصورتی سے پڑھا کہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ۔
ان کی مقبول قوالیوں میں ’تاجدار حرم‘، ’بھر دو جھولی‘، ’علی کے ساتھ ہے زہرہ کی شادی‘، ’میرے خواجہ پیا‘ اور دیگر شامل ہیں۔