اسلام آباد: این سی او سی نے اجلاس میں 40 سے 49 سال کے شہریوں کی ویکسینیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کااجلاس ہوا،اجلاس میں 40 سے 49 سال کے شہریوں کی ویکسینیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔این سی او سی کے مطابق وباء کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کے پیش نظر 5 مئی سے 20 مئی تک ان باونڈ مسافر پروازیں محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا. پروازوں کو محدود کرنے کے حوالے سے پابندی کا جائزہ 18 مئی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
اجلاس میں آکسیجن کی پیداوار اور سپلائی کے حوالے سے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں 6 ہزار میٹرک ٹن آکسیجن اور 5 ہزار آکسیجن سلینڈرز امپورٹ کرنے کا فیصلہ ہوا۔اجلاس میں 20 سائیو جینک ٹینکس بھی امپورٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
آکسیجن کی سپلائی موثر بنانے کے لیے مصری شاہ کی سکریپ انڈسٹری کو بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران شہریوں کو گھر رہیں محفوظ رہیں پر زور دیاگیا۔اس حوالے سے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند کرنے کے احکامات پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔