نئی دہلی : امریکا نےکورونا کی صورتحال پر بھارت کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈوائزری میں امریکا کا اپنے شہریوں کو جلد از جلد بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ۔امریکا نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ، کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، ایک دن میں تین لاکھ اسی ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس کی لپیٹ میں آگئے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہسپتالوں میں بستر نہیں ، آکسیجن بھی کم پڑ گئی جبکہ مرنے والوں کو جلانے کے لیے لکڑیاں بھی کم پڑ گئیں ہیں ۔ مشکل گھڑی میں بے بس افراد کی مدد کے لیے بھارتی مسلمان میدان میں آگئے ہیں ۔
حکومت پاکستان کی طرح کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی بھارت کو مدد کی پیشکش کر دی ہے ۔ اپنے بیان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ اُن کی فاؤنڈیشن مشکل وقت میں بھارتی عوام کی مدد کیلئے تیار ہے ۔
اپنی ٹویٹ میں بوم بوم آفریدی نے کہا کہ بھارت سے جو ویڈیوز موصول ہو رہی ہیں وہ دل دہلا دینے والی ہیں، بھارت میں بڑھتے کورونا کیسز پر انتہائی افسوس اور دکھ ہے ۔
اس سے قبل سماجی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھی انڈیا کے وزیراعظم نریندرز مودی کو خط لکھ کر کورونا وائرس کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کہا تھا کہ وہ اپنے ہمسایہ ملک کی عوام کی مدد کرنے کو تیار ہیں ۔
انہوں نے اپنے خط میں ہندوستان کو ایمبولینس اور امدادی ورکروں پر مشتمل ٹیم بھیجنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کی خود قیادت کرینگے ۔