لندن : گزشتہ بیس سالوں کے دوران دنیا بھر میں گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی مطالعاتی جائزے کے مطابق ، سن دو ہزار اور دو ہزار چار کے درمیان عالمی سطح پر گلیشیئرز کے پگھلنے سے ہر سال اوسطاً 227 ارب ٹن برف ناپید ہو گئی۔
اس کے برعکس دو ہزار پندرہ سے دو ہزار انیس تک کے عرصے میں گلیشیئرز کے پگھلتے جانے کا سالانہ حجم اوسطاً 298 ارب ٹن رہا۔ اس صورت حال نے کرہ ارض پر تمام گلیشیئرز کو متاثر کیا ہے۔
گلیشیئرزسئ پگھلنے کے بعد سمندرحدود میں بھی اضافہ ہوا ہے ، ماہرین کےمطابق اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو کئی ممالک مستبقل میں سمندر برد ہوجائیں گے ۔
کیونکہ کچھ ممالک کا لیول سمندر سے چند میٹر ہی اونچاہے ۔ گلیشیئرز کے پگھلنے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انٹارکٹکا کے سردترین علاقے کے گلیشیئرز بھی پگھل رہے ہیں ،ا ورکئی کلومیٹر محیط گلیشیئرز کے پگھلنے کی رپور ٹ بھی سامنے آئیں ۔