منورظریف کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ہوئے 45 برس ہوگئے

منورظریف کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ہوئے 45 برس ہوگئے

اسلام آباد: پاکستانی فلم انڈسٹری کےنامور مزاحیہ ادکار منور ظریف کو مداحوں سے بچھڑے 45 برس ہوگئے ہیں ، پاکستانی فلم انڈسٹری میں منور ظریف کو شہنشاہ ظرافت کے طور پر یاد کیا جاتاہے ۔ 

منورظریف دو فروری 1940 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے ، وہ معروف کامیڈین ظریف کے بھائی تھے ۔ منورظریف نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1961میں ریلیز ہونیوالی فلم ڈنڈیاں سے کیا تھا۔ 

منورظریف پہلی بار اردو فلم پردے میں رہنے دو میں سائیڈہیرو کے روپ میں سامنے آئے اور اسی سال ایک اور فلم رنگیلا اور منورظریف کی کامیابی نے انہیں سپراسٹار بنا دیا ۔

ان کے کیرئیر کی لازوال فلم بنارسی ٹھگ رہی جس میں منورظریف نے مختلف گیٹ اپ کیے اور اپنے ورسٹائل اداکارہونے کی مہر ثبت کردی ۔ 

منورظریف نے  مزاحیہ اداکاری میں اپنی نوعیت کی منفرد جہت متعارف کرائی ۔  اس منفرد جہت کے باعث انہوں نے مزاحیہ اداکاری میں اپنا نام کمایا جسے آج بھی کسی نہ کسی شکل میں کامیڈین نقل کرتے نظر آتے ہیں۔منور ظریف جب اسکرین پر جلوہ گر ہوتے تو سینما ہال میں موجود لوگ انکی باتوں پر لوٹ پوٹ ہوتے دکھائی دیتے۔

ہیرو کے طور پر انکی قابل ذکر فلموں میں بنارسی ٹھگ، کل کل میرا ناں، رنگیلا اور منورظریف، اج دا مہینوال، جیرابلیڈ، شریف بدمعاش، نوکر ووہٹی دا، رنگیلا عاشق اور دوسری کئی فلمیں شامل ہیں ۔