ہرارے ٹیسٹ،زمبابوےکا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

12:29 PM, 29 Apr, 2021

ہرارے:زمبابوےنےپاکستان کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔
ہرارےمیں ہونےوالے میچ میں  پاکستان کی جانب سے اسپنر  ساجدخان کی انٹری ہوئی ہے ،کپتان بابراعظم کاکہناہے کہ زمبابوےکوجلدازجلدآؤٹ کرنےکی کوشش کریں گے۔ٹیسٹ ٹیم کا مڈل آرڈر کافی مضبوط ہے ، ساجد خان ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں ۔پاکستان ٹیم 2013کےبعدپہلی بارزمبابوےمیں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے دوران دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے ۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں عمران بٹ، عابد علی، اظہر علی، بابراعظم ، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، نعمان علی، حسن علی ، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

مزیدخبریں