اسلام آباد: چین سے پاکستان کورونا ویکسی نیشن کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔مزید 3 لاکھ ویکسین پاکستان پہنچ گئی ۔رات بارہ بجے تک مزید 7 لاکھ ویکسین اسلا آباد پہنچ جائے گی۔
نیو نیوز کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سےسائنو فام کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔پی آئی کی پرواز سے3لاکھ سے زائد سائنو فارم ویکسین پاکستان پہنچائی گئی ہیں۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مزید2طیاروں کے ذریعے چین سے7لاکھ مزیدویکسین پاکستان لائی جائیں گی۔دوسرا جہاز دوپہر 12 بجے اور تیسرا جہازرات 12 بجے اسلام آبادپہنچے گا۔
واضح رہے کہ دو دن پہلے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ ملک بھر میں تیزی سے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔اب تک 20 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ حکومت صرف عطیہ کی گئی ویکسین پر انحصار نہیں کر رہی بلکہ 3 کروڑ سے زائد ویکسی نیشن کی خریداری کے معاہدے ہو چکے ہیں جو جلد پاکستان پہنچ جائے گی۔
ملک بھر میں 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے۔ جبکہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن جاری ہے۔ 50 سال سے زائد عمر کے افراد 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرکے کسی بھی سنٹر سے ویکسین لگواسکتےہیں انہیں اپوائٹمنٹ کی ضرورت نہیں ۔