وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کریں گے

09:36 AM, 29 Apr, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کچھ دیر بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے خطاب کریں گے۔اکاؤنٹس میں ایک ارب ڈالر بھیجنے پر ان کا شکریہ ادا کریں گے۔

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سمندر پار پاکستانیوں سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی افادیت اور اہمیت پر بھی بات کریں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو مزید تقویت دینے کے لئے  ’’روشن اپنی کار‘‘ اور’’روشن سماجی خدمت‘‘ اسکیم کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان میں اپنے عزیزوں کے لیے گاڑی خرید سکتے ہیں، کم سےکم شرح سود 7 فیصد ہوگی۔

خیال رہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ سال 10 ستمبر سے اب تک 1 لاکھ 20 ہزار اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں جبکہ چند ماہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالر سے زائد رقم بھجوائی گئی ہے۔

مزیدخبریں