کراچی: جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے اہلخانہ کے افراد بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالرشید کی فیملی کے 8 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔اہل خانہ کے مطابق عبدالرشید کے 3 بچوں، 2 بہنوں، بیوی اور والدہ میں کورونا وئرس کی تصدیق ہوئی ہے۔فیملی ذرائع کے مطابق عبدالرشید کے خاندان کے 21 دیگر افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے۔