لندن : سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کو اخراجات کم کرنے کے لئے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اوورسیز کھلاڑیوں کو عارضی طور پر ختم کرنے پر غور کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کورونا وائرس وبائی بیماری کی وجہ سے کم سے کم یکم جولائی سے پہلے انگلینڈ یا ویلز میں کرکٹ نہیں ہوگی جب کہ ایک مالیاتی مشاورتی فرم کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر برطانیہ میں رواں سال کرکٹ سیزن نہیں ہو پاتا تو کاؤنٹیز کو 85 ملین پاؤنڈ کا نقصان اٹھانا پڑے گا جو ایک چھوٹی رقم نہیں ہے۔
45 سالہ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر پہلو کا بغور جائزہ لیتے ہوئے یہ دیکھنا چاہیے کہ آپ کہاں سے پیسے بچاسکتے ہیں۔مائیکل وان کا کہنا تھا کہ شارٹ فارمیٹ کرکٹ میں اوورسیز کی خدمات حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں کیوں کہ عوام اسے زیادہ پسند کرتی ہے۔
یاد رہے کہ اس سال یارکشائر اور لنکاشائر کاؤنٹیز نے پہلی ہی اپنے اوورسیز کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ کینسل کر دیے ہیں۔