خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کو جلد کھولنے کا اعلان

خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کو جلد کھولنے کا اعلان


 ریاض:امام کعبہ عبدالرحمان شیخ السدیس نے  خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کو جلد عبادات کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے اپنے ایک پیغام میں  کہا کہ جلد ہی خانہ کعبہ کو طواف اور پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی کے لیے کھول دیا جائے گا۔

امام کعبہ نے کہا کہ ہم کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرنا چاہتے، عوام کی فلاح اور خیریت ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے لوگوں کو گھرں سے نکلنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ قاضی القضا فلسطین کی بھی شہریوں کو گھر پر رہنے اور حکومتی احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

امام کعبہ نے کہا تھا کہ شہری گھروں میں رہیں اور درود شریف کا ورد کرتے رہیں جبکہ ہجوم میں جانے یا ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے۔ قاضی القضا فلسطین اور امام کعبہ نے دنیا کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے دعا بھی کی تھی۔

رمضان المبارک میں امام کعبہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبویۖ میں نمازیوں کی پابندی برقرار رکھنے اور نماز تراویح 10 رکعت ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نماز تراویح میں مساجد کی انتظامیہ اور خادمین شریک ہو رہے ہیں۔