نیو یارک: دنیا بھر میں خام تیل کو ذخیرہ کرنے کے حوالے سے خدشات اور تیل کی مانگ میں کمی کے باعث تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھرکمی دیکھی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی)میں تیل کی قیمت11.12 ڈالر فی بیرل سے 13 فیصد، 1.66 ڈالر کمی کے بعد 10.64 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 19.09 ڈالر فی بیرل سے 4.5 فیصد یا 90 سینٹس کمی کے بعد 18.85 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ٹی آئی میں کمی اس لیے پیش آئی کیونکہ سرمایہ کار جون کے کنٹریکٹ فروخت کر کے بعد کے مہینوں کے کنٹریکٹ خریدنا چاہ رہے ہیں تاکہ بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔