لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، سیل گھروں کی تعداد 1,222 ہو گئی

10:13 AM, 29 Apr, 2020

لاہور: لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل گھروں کی تعداد ایک ہزار 222 ہو گئی۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کے مطابق ایک ہزار 222 گھروں کو سیل کر کے قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور سیل گھروں میں 5 ہزار 60 افراد کو مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کیے گئے 5 ہزار 60 شہریوں کے ٹیسٹ کا عمل جاری ہے۔ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب اسمال انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹی میں 45 گھروں کو سیل کر کے 220 افراد کو مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ اسکندریہ کالونی کے 80 گھروں میں 371 افراد قرنطینہ کیے گئے ہیں جبکہ چاہ میراں کے 35 گھروں میں 175 افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بیگم کوٹ میں 29 گھروں کے 99 اور شاہدرہ کے 36 گھروں میں 182 افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ انجن شیڈ ریلوے میں 60 گھروں میں 241 افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا اور گڑھی شاہو کے 171 گھروں میں 419 افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ایم ای ٹی کالونی ٹو میں 178 گھروں میں 381 افراد کو قرنطینہ کیا گیا اور رحمان پورہ کے 20 گھروں میں 100 افراد کو قرنطینہ کیا گیا۔ بھٹہ چوک کے 35 گھروں میں بھی 210 افراد کو قرنطینہ کیا گیا جبکہ رستم پارک کے 25 گھروں میں 140 افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چائنہ اسکیم کے 55 گھروں میں 270 افراد کو قرنطینہ کیا گیا، گلشن راوی کے 81 گھروں میں 471 اور ٹاؤن شپ کے 61 گھروں میں 311 افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن کے بھی 35 گھروں میں 171 افراد کو قرنطینہ کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق راج گڑھ کے 21 گھروں کو سیل اور 241 افراد کو قرنطینہ کیا گیا جبکہ فرخ آباد شاہدرہ کے 37 گھروں کو لاک ڈاؤن اور 179 افراد کو قرنطینہ کیا گیا۔ حنیف پارک میں 41 گھروں میں مقیم 196 افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔

مزیدخبریں