زیرو کے فلاپ ہونے کے بعد شاہ رخ کا مزید نئی فلمیں بنانے سے گریز

09:52 PM, 29 Apr, 2019

ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ نے نئی فلم زیرو فلاپ ہونے کے بعد مزید نئی فلمیں بنانے سے گریز شروع کر دیا ہے ، اب وہ اپنی آئندہ فلموں کو بہت جلد شروع کرنے سے گریز کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے نئی فلم زیرو فلاپ ہونے کے بعد احتیاط سے کام لینا شروع کر دیا ہے ، اداکار نے زیرو فلم پر کافی بھاری سرمایہ لگایا تھا ۔

اندازے کے مطابق زیرو شاہ رخ خان کی سب سے مہنگی فلموں میں سے ایک تھی لیکن بدقسمتی سے زیرو بزنس کرنے میں ناکام رہی ۔

شائقین کی بڑی تعداد نے شاہ رخ خان نے بونے کردار کا سخت ناپسند کیا اور دوسری طرف فلم کی ہیروئن انوشکا شرما کے معذور کردار کو بھی سخت ناپسند کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما نے فلمی تاریخ میں ایسے کردار پہلی مرتبہ کیے ہیں ، فلم میں شاہ رخ خان نے ایک نٹھ کٹھ بونے کا کردار ادا کیا جوکہ اپنے والد کی دولت پر عیش و عشرت کی زندگی بسر کرتا ہے جبکہ دوسری طرف انوشکا شرما ایک پڑھی لکھی خاتون ہے لیکن معذور ہونے کی وجہ سے جلد شادی نہیں کر پاتی ہے۔

شاہ رخ انوشکا کی تصویر دیکھ کر اس سے شادی کے لیے راضی ہو جاتا ہے جبکہ اصل میں ملاقات پر وہ اسے ویل چیئر پر بیٹھی دیکھ کر شادی سے فوری انکار کر دیتا ہے جس سے فلم کا انٹروال شروع ہوتا ہے ۔

شاہ رخ شادی کے روز بھاگ جاتا ہے اور انوشکا کو پھر سے نئے جیون ساتھی کی تلاش شروع کرنا پڑتی ہے اور پھر قسمت ایک مرتبہ پھر دونوں کو ملا دیتی ہے ۔

مزیدخبریں