موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ، شجرکاری مہم مسئلے کا واحد حل ہے : عارف علوی

08:04 PM, 29 Apr, 2019

اسلام آباد : صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں تیزی سے رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں خطے کو درپیش بڑۓ چیلنجز میں موسمیاتی تبدیلیاں نمایاں ہوں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے مقابلے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں درخت لگانے ہوں گے جس کیلئے سب کو اجتماعی سطح پر کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ہمیں ایوان صدر ، قومی اسمبلی اور نمائندگان کے رہائشی علاقوں میں فوری طور پر شجرکاری مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سبزہ پھیلا کر موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نبردآزما ہوا جا سکے ۔

مزیدخبریں