نیویارک : امریکہ نے بھارت سے پاکستانی ایف 16 طیاروں کا ڈیٹا شیئر کرنے سے انکار کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے بالا کوٹ حملے کے دوران پاکستان اور بھارتی طیاروں کے درمیان مڈ بھیڑ پر ایف سولہ طیاروں کے استعمال کی تحقیقات کی ہیں ۔
امریکہ حکام نے بتایا کہ ہمیں بھارت کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ پاکستان نے بالا کوٹ حملے کے بعد ایف سولہ طیاروں کا استعمال کیا ہے اور پاکستان کا ایک ایف سولہ طیارہ مار گرایا گیا ہے ۔
بھارتی حکام نے بتایا کہ ابھیندن نے پاکستان کا ایک ایف سولہ طیارہ مار گرایا ہے لیکن حقیقت کچھ اور ہی تھی ، اس دوران پاکستان نے کوئی ایف سولہ طیارہ استعمال نہیں کیا بلکہ آپریشنز کے دوران جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا استعمال کیا گیا۔
بھارتی حکام کے اصرار پر امریکی حکام نے اپنے طور پر تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ پاکستان کا موقف درست تھا جب اس سلسلے میں بھارت نے امریکہ سے پاکستانی ایف سولہ طیاروں کا ڈیٹا طلب کیا تو امریکہ نے ڈیٹا فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔