اسلام آباد : بیل آئوٹ پیکج کے حوالے سے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آوٹ پیکج طے ہونے والا ہے جس پر مذاکرات کرنے کے لیے آئی ایم ایف کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
آئی ایم ایف کا وفد وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے ساتھ مذاکرات کرے گا ، آئی ایم ایف کے حکام اسٹٰیٹ بینک آف پاکستان ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔
مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے وفد سے پاکستان کے لیے سات سے آٹھ ارب ڈالر کے قرضے کی بات کی جائے گی ۔