اوگرا نے پیٹرول 14روپے 37پیسے جبکہ ڈیزل 4 روپے 89پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کر دی

06:52 PM, 29 Apr, 2019

اسلام آباد :حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی، پیٹرول 14روپے 37پیسے فی لیٹر  جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89پیسے اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال ۔ 

ذرائع کے مطابق،اوگرا نے  پیٹرول 14روپے 37پیسے فی لیٹر   مہنگا کرنے جبکہ  ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89پیسے اضافے کی سمری  پیٹرولیم ڈویژن  کو ارسال کر دی ۔14 روپے 37 پیسے اضافے سے  پیٹرول کی نئی قیمت 113روپے 26پیسے فی لیٹر  ہو جائے گی ۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6روپے40پیسے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 86روپے 94پیسے فی لیٹر  ہو جائے گی۔ 

سمری کے مطابق ، مٹی کا تیل فی لیٹر 7روپے46پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے  ، ڈیزل  کی قیمت 4 روپے 89پیسے اضافے سے  122روپے 32پیسے فی لیٹر  ہو جائے گی۔ 

یادرہے کہ  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے  کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکرےگی۔ 

مزیدخبریں