اسلام آباد :حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی، پیٹرول 14روپے 37پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89پیسے اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال ۔
ذرائع کے مطابق،اوگرا نے پیٹرول 14روپے 37پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89پیسے اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ۔14 روپے 37 پیسے اضافے سے پیٹرول کی نئی قیمت 113روپے 26پیسے فی لیٹر ہو جائے گی ۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6روپے40پیسے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 86روپے 94پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔
سمری کے مطابق ، مٹی کا تیل فی لیٹر 7روپے46پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، ڈیزل کی قیمت 4 روپے 89پیسے اضافے سے 122روپے 32پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔
یادرہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکرےگی۔