پی ٹی ایم والے کچھ لوگوں کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں اب ان کا وقت پورا ہو گیا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

05:57 PM, 29 Apr, 2019

اسلام آباد :میجر جنرل آصف غفور نے کہا  کہ پی ٹی ایم جن لوگوں کے مسائل کو بنیاد بنا کر بات کر رہی ہے اس پر جتنی پیش رفت ہوئی ہے وہ میں آپ کو بتا چکا ہوں ، ہم وہاں کی عوام کیلئے ہر کام کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ جو لوگوں کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں ان کا وقت اب پورا ہو گیاہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آ رنے کہا کہ تحریک لبیک کے خلاف کارروائی ہوئی تو کہا گیا کہ پی ٹی ایم بہت بولتی ہے آپ ان خلاف کارروائی نہیں کرتے ہیں لیکن تحریک لبیک کے خلاف کرتے ہیں ،پی ٹی ایم جب شروع ہوئی تو سب سے پہلے میری ان کے ساتھ انگیج منٹ ہوئی اور آرمی چیف نے کہا کہ ان سے بات چیت کریں غلط بات بھی کہیں تو سخت ہاتھ نہیں رکھنا۔

انہوں نے کہا کہ میری اپنی محسن داوڑ اور ان کے باقی نام نہاد افراد سے بات ہوئی ان کے تین مطالبے تھے،  سب سے پہلا مطالبہ مائنز کا تھا ، کیونکہ وہاں پر جنگ ہوئی تھی تو ہ غیر تباہ شدہ بم موجو دتھے یہ مطالبہ درست تھا اس پر ہم نے کام کیا اور48 ٹیمیں لگائیں ۔ان کا دوسرا مطالبہ یہ تھا کہ علاقے میں جو چیک پوسٹ ہیں ۔تیسرا مطالبہ مسنگ پرسنز کا تھا ، 7 ہزار کی لسٹ تھی جس پر کام ہو رہاہے اور وہ کم ہو کر 25 کی رہ گئی ہے ۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ یہ ڈیمانڈ ز ان کی نہیں بلکہ ان پٹھان بھائیوں کی ہیں جو کہ وہاں رہتے ہیں یہ تو وہاں رہتے بھی نہیں ہیں ، فوج سے زیادہ کس کی خواہش ہو گی کہ وہاں کے لوگ خوش رہے ہیں اور ترقی ہو۔

 

مزیدخبریں