کراچی: بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق شہر میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر کے ایم سی کے زیرانتظام 13 اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے اسٹاف عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اسپتالوں میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے ایمرجنسی وارڈز قائم کرنے اور ایمبولینس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے یکم سے 3 مئی کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہے اور اس دوران شہر کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔