استقبال رمضان، مسجد نبوی میں سمارٹ قالین بچھانے کا آغاز

11:00 AM, 29 Apr, 2019

مدینہ منورہ :مسجد نبوی الشریف میں ادارہ امور حرمین کی جانب سے استقبال رمضان کے حوالے سے جاری تیاریوں کے ضمن میں سمارٹ قالین بچھانے کا آغاز کر دیا گیا۔

ادارہ امور مسجد نبوی الشریف کے ڈائریکٹر بندر الحسینی نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ نئے قالین مکمل طور پر سعودی عرب میں تیار کئے گئے جن میں موسمی اثرات اور دھول مٹی سے محفوظ رکھنے کے لئے سمارٹ چپ لگا ئی گئی ۔

نئے تیار کئے گئے خصوصی قالینو ں کو مخصوص انداز میں بنایا گیا جو موسمی اثرات سے محفوظ رہیں گے اور ان کے استعمال کی مدت بھی زیادہ ہوگی۔ نئے بچھائے جانے والے قالینوں کی تعداد 20 ہزار 700 ہوگی۔

مزیدخبریں