نئے بجٹ سے غریبوں کے چولہے بجھ جائیں گے، رضا ربانی

نئے بجٹ سے غریبوں کے چولہے بجھ جائیں گے، رضا ربانی
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی : سابق چیئر مین سینٹ اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماءرضا ربانی نے کہا ہے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں بجٹ سے غریبوں کے چولہے بجھ جائیں گے۔
لیاقت آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ موجود ہ حکومت سرمایہ داروں اور تاجروں کی حکومت ہے۔ ان لوگوں کا کراچی اور سندھ کا کبھی نہیں سوچا،ہم جانتے ہیں سندھ صوفیوں اور امن کی دھرتی ہے۔بجٹ کو مسترد کرتے ہیں بجٹ سے غریبوں کے چولہے بجھ جائیں گے۔ بجٹ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوجائے گا۔ پیپلزپارٹی غریبوں کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
رضا ربانی نے کہا کہ کوئی کہتا ہے میں تبدیلی لا رہا ہوں ، کونسی تبدیلی ؟ کیا بلے کی تبدیلی لارہے ہو یا بال تبدیل کررہے ہو؟ تبدیلی اس وقت ہوتی ہے جب غریبوں کاانقلاب برپا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوریت اور عوام کیلئے بہت تکلیفیں اٹھائی ہیں۔ آو¿ اب سب ملکر ملک کی تعمیر کریں۔