لاہور : : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ نیاپاکستان ایسا ہوگا،جہاں مائیں مریم نواز کی ماں جیسا علاج کرواسکیں،ہزاروں مریم کی مائیں مریم نواز کی ماں جیسا علاج کروا سکیں،اب پاپا ، آپا اور پپو سیاسی لوگ نہیں ہیں ۔
مینارپاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگ ملک بھر کی خدمت مختلف طریقوں سے کرتے ہیں۔ لیکن جہلم کے لوگ پاکستان کے شہید ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دونہیں ایک پاکستان کی بات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ایسا پاکستان بنائیں گے۔جہاں ہزاروں مریم کی مائیں مریم نواز کی ماں جیسا علاج کروا سکیں۔ عمران خان کے ساتھ ان تختوں کوتاراج کریں گے۔ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں کسانوں کوفصلیں جلانی نہ پڑیں کہ خریدنے والا کوئی نہیں ہے۔ جہاں پڑھے لکھے نوجوانوں کواپنی نوکریاں ملیں۔
نئے پاکستان میں ہزاروں مائیں مریم نواز کی ماں جیسا علاج کرواسکیں، فواد چودھری
08:18 PM, 29 Apr, 2018