آج اپنی سیاسی زندگی کااہم ترین خطاب کروں گا،عمران خان

07:51 PM, 29 Apr, 2018

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج شام اپنی سیاسی زندگی کااہم ترین خطاب کروں گا،آج مل کر طے کریں گے کہ پاکستان کامستقبل کیا ہوگا۔

تحریک انصاف نے آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے مینار پاکستان کے سائے تلے میدان سجا لیا ہے۔ ملک بھر سے پی ٹی آئی کارکنان جلسے میں شرکت کیلئے جوک درجوک پہنچ گئے ہیں۔جلسے میں پارٹی رہنماوں سمیت پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کے رہنمائ بھی شریک ہیں۔دوسری جانب جلسے میں شریک کارکنان کا جوش وخروش عروج پرہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج شام اپنی سیاسی زندگی کااہم ترین خطاب کروں گا۔آج ملکر طے کریں گے کہ پاکستان کا مستقبل کیا ہوگا۔
واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے میں الیکشن مہم کا آغاز اور 10نکاتی پارٹی منشور کا اعلان کریں گے۔

مزیدخبریں