چیف جسٹس پاکستان آج لاہور رجسٹری میں سائلین کی درخواستیں سنیں گے

10:57 AM, 29 Apr, 2018

لاہور:چیف جسٹس آف پاکستان آج اتوار چھٹی کے روز بھی عدالت لگائیں گے اور سائلین کی درخواستیں سنیں گے جبکہ چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی صحافی کا مبارکبادی طنز،ثانیہ مرزا کا منہ توڑ جواب

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ آج سپریم کور ٹ لاہور رجسٹری میں سائلین کی درخواستیں سنے گا،بنچ نے گزشتہ رات گئے تک سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی اور موقع متعلقہ حکام کو حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات ختم کردینے چاہیئں، گوتم گمبھیر

آج چھٹی کے روز بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر سائلین جمع ہونا شروع ہو گئے ہیںاس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،متعلقہ ایس پی ،ایس ایچ او اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ سائلین کو چیکنگ کے بعد سپریم کورٹ میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں