لاہور:پاکستان تحریک انصاف آج مینار پاکستان لاہور میں سیاسی پاور شو کا بھرپور مظاہر ہ کرے گی جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابقانتخابات کا وقت قریب ہوتے ہی سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے ایسے میں ملک کی بڑی جماعتوں نے آج سیاسی پنڈال سجا لیے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف آج لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں مینار پاکستان کے سائے تلے سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان دیگر پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں شرکت کے لیے کھلاڑی مختلف شہروں سے قافلوں کی شکل میں لاہور روانہ ہوں گے۔گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان دیگر پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ رات جلسہ گاہ پہنچے اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
یہ بھی پڑھیں:کپل شرما ’ڈپریشن‘ کے باعث مرکز بحالی دماغی صحت میں داخل
عمران خان مرکزی سٹیج پر آئے تو آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور شرکاءکا جوش و خروش خوب بڑھایا گیا۔دوسری جانب کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے علاقے لیاقت آباد ٹنکی گراﺅنڈ میں اپنا پاور شو کر رہی ہے۔
شہر بھر پیپلز پارٹی کے بینرز اویزاں ہیں جیالے بھی جلسے میں شرکت کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔120 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا جارہا ہے تیس ہزار کرسیاں لگائی جارہی ہیں جلسے سے شام 6 بجے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مینار پاکستان جلسے میں دس اہم نکات کا اعلان کرو ں گا:عمران خان
پیپلز پارٹی رہنماوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جلسے میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے 6 اضلاع سے لوگ ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔جلسے گاہ میں جانے کا وقت شام 4 بجے مقرر کیا گیا ہے اور داخلے کے لیے تین دروازہ بنائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا: آصف زرداری
ایک اور جلسہ مردان میں ہوگا جہاں متحدہ مجلس عمل سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی ملک کے مختلف شہروں میں آج جلسے کر رہی ہے جس کی تیاریاں زور و شور سے کی جاری ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں