پاک امریکہ تعلقات اہم،ملکر مسائل کا حل نکالنا ہوگا:اعزاز چودھری

09:37 AM, 29 Apr, 2018

شکاگو:امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات اہم ہیں اور دونوں ملکوں کو مسائل کا حل مل کر نکالنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سجاد علی کے نئے گانے نے دھوم مچا دی ، معروف بھارتی گلوکار بھی معترف نکلے

تفصیلات کے مطابق شکاگو یونیورسٹی میں پاک امریکہ تعلقات پرپاکستانی سفیراعزاز چودھری نے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات اہم ہیں اور پاک امریکہ شراکت داری سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، افغانستان میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کےلئے مل کرکام کرنا ہوگا جبکہ غلط فہمیاں دورکرنے کےلئے مذاکرات جاری رکھنے ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں