جدہ :سعودی اتحادی افواج نے یمنی وزارت داخلہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دو کمانڈروں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے۔
سعودی ٹی وی کے مطابق اتحادی افواج نے صنعاء میں یمنی وزارت داخلہ کی عمارت پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں دو کمانڈروں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی اتحادی افواج کی بمباری کا جواب 8 میزائل حملوں سے دیا۔سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق یمن سے داغے گئے مارٹر گولے صامطہ کے گنجان علاقے میں ہوا۔
سعودی حکام کے مطابق مارٹر گولے پھٹنے سے 2 گھروں اور 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔سعودی ٹی وی کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولوں سے ایک شہری جاں بحق ہوا۔
عرب ٹی وی کے مطابق سعودی فضائی دفاعی نظام نے حوثی باغیوں کے 4 بلیسٹک میزائل مار گرا دیے۔