واشنگٹن: امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے فوجیوں کو ترکی اور شام کی سرحدوں کی جانب روانہ کر دیا ہے.
پنٹاگون نے دعوی کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کو شام اور ترکی کی سرحدوں کی جانب روانہ کئے جانے وجہ، ترکی اور شام کے فوجیوں کے درمیان جنگ کو روکنا ہے، امریکہ اور ترکی، شام میں انقرہ کے فوجی اقدامات پر اختلاف رکھتے ہیں- تقریبا دو سو امریکی فوجیوں کو مارچ دو ہزار سترہ میں شام بھیجا گیا ہے.
ترکی نے بھی دو ہزار سولہ میں شام سے ملحق اپنی سرحدوں پر ٹینک اور جنگی طیارے تعینات کر کے اس ملک میں فوجی مداخلت شروع کر دی ہے-