ڈان لیکس پر چھوٹی موٹی قربانی سے اصل ذمہ داران کو بچایا جا رہا ہے ، پرویز مشرف

اسلام آباد : سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکومت ڈان لیکس سے متعلق اصل حقائق سامنے لائے اور بتایا جائے کہ حقیقی ذمہ دار کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔

10:00 PM, 29 Apr, 2017

اسلام آباد : سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکومت ڈان لیکس سے متعلق اصل حقائق سامنے لائے اور بتایا جائے کہ حقیقی ذمہ دار کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہوگا۔ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والا قوم کا محسن نہیں ہو سکتا، چھوٹے موٹے کرداروں کی قربانی دے کر اصل ذمہ داران کو بچایا جا رہا ہے۔ قوم کو بتایا جائے اجلاس میں بیٹھے افراد میں سے کس نے خبر لیک کی اوراس کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں