دیپیکا کیساتھ موازنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،پریانکا

دیپیکا کیساتھ موازنہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،پریانکا

09:16 PM, 29 Apr, 2017

بالی ووڈ :اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون دونوں ہی ہالی ووڈ میں اپنا سکا جمانے کی کوشش کررہی ہیں، دونوں کے ہالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد سے اب تک ان کا آپس میں موازنہ جاری رہا پریانکا چوپڑا کے مطابق انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کا موازنہ کسی سے بھی کیا جائے۔انہوں نے کہا ’مجھے میری پوری زندگی دوسری اداکاراؤں سے ملایا گیا ہے، مجھے اب اس سے کوئی مسئلہ نہیں، میڈیا میرا موازنہ ہر اداکارہ سے کرتا ہے۔

اس لیے اب یہ ایک عادت بن چکی ہے‘۔ اس سے قبل جب دپیکا پڈوکون سے سوال کیا گیا تھا کہ جب پریانکا سے ان کا موازنہ کیا جاتا ہے تو انہیں کیسا محسوس ہوتا ہے تو اداکارہ نے اس عادت کو ’زیادتی‘ کہا تھا۔دپیکا کا کہنا تھا کہ 'ہمارا آپس میں موازانہ کرنا زیادتی ہے، ہر کسی کا اپنا راستہ اور منزل ہوتی ہے، اور دو اداکاراؤں کو ایک دوسرے کے مدمقابل پیش کرنا مناسب نہیں۔ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون ایک دوسرے کی قریبی دوست بھی مانی جاتی ہیں، ان دونوں اداکاراؤں نے ایک ساتھ 2015 کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں کام کیا۔

مزیدخبریں