سان فرانسسکو: ویڈیو ویب سائیٹ یوٹیوب ’بیسٹ کور ایور‘ نامی میوزیکل ویڈیو سروس متعارف کرانے جا رہی ہے، جس میں بڑے فنکار، موسیقار اور گلوکار شامل ہوں گے۔یوٹیوب اس ویڈیو سروس میں ایسے ایک اسٹار کو بھی شامل کرنا چاہتی ہے، جسے مقابلے کے بعد منتخب کیا جائے، اس لیے یوٹیوب نے سپر اسٹار کی تلاش کے لیے دنیا بھر سے آن لائن درخواستیں وصول کرنا شروع کردی ہیں۔
یوٹیوب نے اس ویڈیو سروس کے لیے دنیا بھر سے خواہشمند افراد کو اپنا ریکارڈ کردہ ویڈیو اور دیگر معلومات فراہم کرنے کے لیے’دی بیسٹ کور ڈاٹ کام‘ نامی رجسٹریشن ویب سائیٹ بھی لاؤنچ کردی۔دنیا بھر سے کور موصول ہونے کے بعد ٹاپ 2 افراد کو بیسٹ کور ایور سیریز کے میگا ایونٹ میں شرکت کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔منتخب کیے گئے 2 افراد میں سے ایک شخص کو اس منصوبے کے لیے منتخب کیا جائے گا، اس منصوبے کے لیے یوٹیوب نے پہلے ہی موسیقاروں اور گلوکاروں کی ایک ٹیم کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔