ممبئی: دوروز قبل کینسر کے باعث انتقال کرجانے والے لیجنڈ اداکار ونود کھنہ نے 6 سال تک اپنی بیماری کو چھپائے رکھا تھا۔ رواں سال کے آغاز میں ونود کھنہ نے اپنے علاقے سے طویل غیر حاضری کے باعث ظاہرکیا کہ وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔
رواں سال کے آغازمیں ونود کھنہ نے کہا تھا کہ انہیں اپنی بیماری کے بارے میں اس لیے بتانا پڑرہا ہے کیونکہ وہ سیاستدان ہیں،حلقے میں طویل غیرحاضری پرانہیں ایسا کرنا پڑا۔ونود کھنہ کینسرکے علاج کیلئے کئی باربار بیرون ملک بھی جا چکے تھے ۔ ونود کھنہ اداکاری کے بعد سیاست میں سرگرم تھے اور بھارتی پنجاب کے شہرگورداسپورسے بی جے پی کے ٹکٹ پررکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ رواں سال کے آغازمیں پٹھان کوٹ حملے کے موقع پربھی ونود کھنہ نے اپنے علاقے کا دورہ نہیں کیا تھا۔
شروعات میں ونود کھنہ نے اپنی موذی بیماری کو اس لیے بھی چھپایا کہ کیونکہ ان کی بیٹی کابہت اہم امتحان تھا اور اس وقت اسے والدین کے سہارے کی ضرورت تھی۔