اداکارہ نائلہ جعفری نے وزیر اعظم کی امداد لینے سے انکار کردیا

اداکارہ نائلہ جعفری نے وزیر اعظم کی امداد لینے سے انکار کردیا

04:39 PM, 29 Apr, 2017

کراچی : کینسر کے خلاف جنگ لڑتی پاکستانی اداکارہ نائلہ جعفری نے وزیر اعظم کی امداد لینے سے انکار کردیا۔اپنے زمانے کی مشہور اور معروف اداکارہ نائلہ جعفری ان دنوں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ کینسر کے خلاف جنگ لڑتی پاکستانی اداکارہ نائلہ جعفری نے بھارتی صنعتکار کے نواز شریف سے ملاقات اور بنا پولیس انکوائری کیے پاکستان آمد کے بعد علاج کے لیے حکومتی امداد لینے سے احتجاجاً منع کر دیا ہے۔

اداکارہ نائلہ جعفری کا کہنا تھا کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جو تیسری اسٹیج پر ہے،میں نے صدر ممنون حسین کے آرٹسٹ ویلفئر فنڈ سے علاج کے 5 لاکھ کے لیے درخواست دی تھی جو زیر تکمیل ہے تاہم اب انہوں نے وہ چیک لینے سے بھی انکار کردیا ہے۔ 

مزیدخبریں