اسلام آباد:نیوز لیکس کے معاملے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے،ڈان لیکس پر رپورٹ آنے کے بعد وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، رپورٹ کے مندرجات کے مطابق پرنسپل انفارمیش آفیسر کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دیا گیا ہے۔روزنامہ ڈان اور صحافیوں کے خلاف کاروائی معاملہ اے پی این ایس کے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے کمیٹی کے 18پیرے کی منظوری دے دی، اور کمیٹی کی سفارشات کے مطابق راﺅ تحسین کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دیا گیا ہے۔یا د رہے فیصلے میں وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور سابق وزیر برائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید کا کوئی ذکر موجود نہیں ہے،جبکہ اس سے پہلے بھی متعدد حکومتی وزاءمختلف سیاسی سکینڈلز میں اپنی وزارتیں کھو چکے ہیں.
ڈان لیکس،وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
01:49 PM, 29 Apr, 2017