مردان: مردان میں مشال قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران نے عدالت میں اعتراف جر م کر لیا ، اس کا کہنا ہے کہ مذہب کے بارے میں مشال خان کے خیالات سے اختلاف تھا۔
ذرائع کا کہناہے کہ ملزم کو پو لیس کے سخت سیکورٹی میں عدالت لایا گیا۔ ملزم عمران علی مشال خان کا کلاس فیلو تھا۔ جس نے مشال پر فا ئر نگ کی تھی۔
واضح رہے مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کو یونیورسٹی طالب علموں کے ہجوم نے تشدد کر کے ہلاک کر دیا تھا۔اس کیس کے مرکزی ملزم کو گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا۔