پاکستان جیش العدل کے خلاف سخت کارروائی کرے، ایران کا مطالبہ

12:38 PM, 29 Apr, 2017

تہران :ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سے عسکریت پسندوں کے مبینہ حملے میں دس ایرانی سرحدی محافظوں کی ہلاکت واقع ہوئی ،پاکستان عسکریت پسند گروہ جیش العدل کے خلاف سخت کارروائی کرے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں کہاکہ ایران توقع رکھتا ہے کہ پاکستان ہمارے دس سرحدی گارڈز کی ہلاکت کے ذمہ دار دہشت گروہ کی گرفتاری اور انہیں سزا دینے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کرےگا۔
واضح رہے کہ جیش العدل نامی عسکریت پسند گروہ ماضی میں بھی ایرانی سکیورٹی فورسز پر حملے کر چکا ہے۔ یہ گروہ ایران پر سنی مسلمانوں اور بلوچوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے کا الزام عائد کرتا ہے جبکہ ایران اس الزام کو قبول کرنے سے انکاری ہے۔

مزیدخبریں