پائوں کی ناگوار "بو" دور کرنے کے چند اہم طریقے

11:30 AM, 29 Apr, 2017

اسلام آباد: گرمی کا موسم ہو اور بند جوتے پہنیں ہوں تو اتارتے ہی جو بو آتی ہے عام طور پر کسی کو بھی پاگل کر دیتی ہے ۔ کمرہ جتنا بھی ہوا دار ہو ،بو کیوجہ سے اس میں بیٹھنا مشکل ہو جاتاہے ۔ یہ عموماََ بند جوتے پہننے کے بعد پائوں سے آنے والی بو کی وجہ سے ہوتاہے ۔ مگر ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتائیں گے جو واقعی پُر اثر بھی ہیں۔

پیروں کو خشک رکھیں
پائوں کو خشک رکھنا انتہائی ضروری ہے ۔ خاص طور پر نہانے کے بعد پیروں کو قدرتی طور پر خشک کرنے کی بجائے انہیں تولیے سے خشک کریں، علاوہ ازیں ٹالکم پاﺅڈر کو اپنے پیروں کی انگلیوں پر ڈالیں جس سے آپ خود کو تازہ دم محسوس کریں گے جبکہ ان کے اندر بیکٹریا کی افزائش کی بھی روک تھام ہوگی۔

کھلے جوتے پہننا 
اگر آپ سینڈل اور ہوائی چپل پہننے کے عادی نہیں تو اس موسم گرما میں ان کا استعمال ضرور کریں کیونکہ اس سے آپ کے پیروں کو سانس لینے کا موقع ملے گا اور بیکٹریا کی افزائش کا امکان کم ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ اگر آپ پھر بھی بند جوتے استعمال کرتے ہوں تو دن کے اختتام پر انہیں باہر کھلی ہوا میں رکھیں تاکہ بو پیدا ہونے کا امکان نہ ہو۔

روزانہ جرابیں بدلنا 
روزانہ نئی جرابوں کا استعمال بدبو دار پیروں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے جس کی وجہ جرابوں میں پسینے کا جذب ہوجانا ہے جو قدرتی طور پر آپ کے پیروں سے خارج ہوتا ہے۔

نمکین پانی میں پائوں ڈبونا
اپنے پیروں کو گھر میں تیار ہونے والے محلول میں ڈبونے کے لیے تیار ہوجائیں، ایک بالٹی لیں اور اس کو پانی سے بھر دیں، پانی کے ہر دو پنٹ (ایک پنٹ لگ بھگ ڈیڑھ پاﺅ کا ہوتا ہے) کے بعد 2 چمچ پسا ہوا نمک اس میں شامل کردیں۔ اس کے بعد آرام سے بیٹھ کر اپنے پیروں کو دس سے پندرہ منٹ تک پانی میں ڈبو کر رکھیں اور پھر فائدہ دیکھیں۔

مزیدخبریں