کراچی :گوادر ، چین کی اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین جانگ باوزونگ نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ دنیا کی فری زون کا مثالی منصوبہ ہو گا۔،چینی اخبار چائینہ ڈیلی کودئے گئے ایک انٹر ویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں گوادر پورٹ کا منصوبہ دنیا کے دیگر روایتی منصوبوں سے مختلف ہے۔
جانگ باوزونگ نے کہا ہے کہ گوادر بند رگاہ آپریشنل امور کے علاوہ فری زون کے لئے بھی خدمات انجام دے گی۔ انھوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح چینی ماہرین نے اپنے ملک کی معاشی ترقی کے لئے کام کیا ہے اسے طرح گو ادر پورٹ کے منصوبے کو بھی مثالی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ دنیا کی فری زون کا مثالی منصوبہ ثابت ہو گا۔
گوادر پورٹ دنیا کی فری زون کا مثالی منصوبہ ہو گا، جانگ باوزنگ
10:55 AM, 29 Apr, 2017