ٹوکیو:شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے یہ دعو ی جنوبی کوریا کی طرف سے سامنے آیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق میزائل تجربہ صوبہ پیانگ یانگ کے جنوبی علاقے سے کیا گیا۔جبکہ جنوبی کوریا کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب امریکی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کامیزائل تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جاپان ،جنوبی کوریا پر حملے کی دھمکی حقیقی ہے۔سلامتی کونسل شمالی کوریاکے خلاف اقدام اٹھائے
تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلر سن کا کہنا ہے۔ شمالی کوریا کے میزائل تجربات خطے کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔جبکہ چین اور روس واشنگٹن کو فوجی طاقت کے استعمال سے روکنے کے لیے دھمکیا ں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے چین کو اپنے اتحادی پیانگ یانگ کو لگام ڈالنے کی تنبیہ کر دی ہے۔