اتر پردیش: مودی سرکار کی انتہا پسند اور متعصب پالیسیوں نے اسکولوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے ایک اسکول میں طلبہ پر گوشت سے بنا کھانا، انڈے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اسکول انتظامیہ نے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتیا ناتھ جیسا ہیر کٹ رکھنا لازمی قرار دیتے ہوئے طلبا پر داڑھی رکھنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔
اسکول کے اس فیصلے کے خلاف طلبہ کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا اس طرح کی پاپندیاں ناقابل قبول ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں