کابل: اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیاں ختم ہو جانے اور افغان حکومت سے امن معاہدے کے کئی ماہ گزر جانے کے بعد گلبدین حکمت یار کی افغانستان میں واپسی ہوئی ہے۔ افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے رہنما گلبدین نے صوبہ لغمان کے گورنر سے ملاقات کی۔
انہوں نے اپنے سپورٹرز اور پارٹی ممبران سے بھی ملاقاتیں کیں۔ کابل میں مختلف مقامات پر گلبدین کے بڑے پوسٹرز بھی لگا دیے گئے ہیں۔
واضح رہے انھیں اقوام متحدہ کی طرف سے جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کے الزام میں عالمی دہشتگرد قرار دیا گیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں